نیشنل کانفرنس کے صدر اور نو منتخب ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے
شاعر مشرق علامہ سر محمد اقبال (رح) کو اُن کے 79 ویں یوم وصال پر شاندار
الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کاکلام صرف برصغیر کے لئے
ہی نہیں
بلکہ ساری دنیا کے لئے انمول، لافانی اور نادر سرمایہ ہے۔شاعر مشرق کا 79 واں یوم وصال 21 اپریل کو پوری دنیا میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حضرت ڈاکٹر سر محمد اقبال کا پیغام خدا اعتمادی اور خود اعتمادی پر مبنی ہے۔